29 مارچ 2013 - 19:30

مصر کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے حکمران جماعت اخوان المسلین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ابنا: مصر کے شہر قاہرہ اور اسکندریہ میں ہزاروں افراد نے کل نمازجمعہ کے بعد اخوان مسلمین کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اخوان المسلمین کےحامیوں اور مخالفین نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا اور سڑکوں پر ٹائر جلائے۔ مظاہرین نے قاہرہ میں پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کو تالے لگا دیئے اور ان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔ پتھراؤ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242